کوسووہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے والا پہلا یورپی ملک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
نیا سفارت خانہ
نیا سفارت خانہ

 

 

کوسووہ بیت المقدس میں مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔کوسووہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے جانے کا اقدام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

کوسووہ نے یکم فروری کو وائٹ ہاؤس میں ایک سمٹ کے دوران اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔کوسووہ کی وزارت خارجہ کا کہناہے ہےکہ اس نے اپنا سفارتخانہ اسرائیل میں کھولا ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر باضابطہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں قائم کردیا گیا ہے۔

awaz

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسووہ نے امریکا اور گوئٹے مالا کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ قائم کیا ہے۔کوسووہ کی وزارت خارجہ کی ایک خاتون عہدیدار کی جانب سے سفارتخانے کی تصاویر بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں جس میں خاتون کو اسرائیل اور کوسووہ کے جھنڈوں کے ساتھ سفارتخانے کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون عہدیدار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں اسرائیل کے ساتھ تاریخی تعلقات پر فخر ہے اور کوسووہ نے باضابطہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک بھی اسرائیل سے اپنے تعلقات قائم کرچکے ہیں۔