ہندوستان کا بجٹ : جانیے طالبان نے کیوں کہا شکریہ ہندوستان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2023
 ہندوستان کا بجٹ :  جانیے طالبان نے کیوں کہا شکریہ ہندوستان
ہندوستان کا بجٹ : جانیے طالبان نے کیوں کہا شکریہ ہندوستان

 

 

 نئی دہلی ۔ کابل 

 بڑی خبر ہے۔ بلکہ بہت بڑی خبر ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے ہندوستان کے مرکزی بجٹ کو  سراہا ہے۔ تعریف کی ہے ہندوستان کے کردار کی۔ جو اپنے پڑوسی ممالک کی پریشانیوں میں ایک بڑے بھائی کا کردار نبھانے کو تیار ہے۔ اس بجٹ میں ہندوستان نے افغانستان کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد طالبان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔طالبان نے ہندوستانکے بجٹ 2023-24 کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ جمعرات کو طالبان نے ہندوستان کے مرکزی بجٹ 2023-2024 کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہندوستان کی طرف سے افغانستان کے لیے امداد کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اعتماد کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے کہا کہ ہندوستان کو سابق عہدیداروں کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار نہیں رکھنے چاہئیں اور طالبان حکومت کے ساتھ قومی اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔

طالبان کا یہ تبصرہ وزیر خزانه نرملا سیتارامن کی طرف سے مرکزی بجٹ میں افغانستان کے لیے 25 ملین امریکی ڈالر کے ترقیاتی امدادی پیکج کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔ سیتا رمن نے بدھ کی صبح 11 بجے اپنی بجٹ تقریر شروع کی جو مودی حکومت کی دوسری میعاد میں آخری مکمل بجٹ ہے۔ پچھلے دو مرکزی بجٹوں کی طرح، 2023-24 کا بجٹ بھی کاغذ کے بغیر پیش کیا گیا ہے۔

مرکزی بجٹ برائے 2023-24 میں افغانستان کے لیے 200 کروڑ روپے کی ترقیاتی امداد کا اعلان کیا۔

طالبان نے ہندوستانی  اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اعتماد کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

طالبان کے سہیل شاہین نے بتایا کہ "ہم ہندوستان کی طرف سے افغانستان کے لیے ترقیاتی امداد کو سراہتے ہیں۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اعتماد کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ "افغانستان میں مختلف منصوبے تھے جن کی مالی اعانت ہندوستانکر رہا تھا... اگر ہندوستانان منصوبوں پر دوبارہ کام شروع کرتا ہے، تو یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور بداعتمادی کو ختم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔" شاہین نے کہا کہ "افغانستان کے لوگ اس وقت غربت اور بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

صوبہ ہرات میں افغان پارلیمنٹ اور ہندوستانافغانستان دوستی ڈیم کی تعمیر کی ذمہ داری ہندوستانپر عائد ہوتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد مسلسل دوسرے سال حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے باوجود اسلامی ملک کی حمایت جاری رکھی ہے۔ اگست 2021 میں افغان جمہوریہ کے خاتمے کے بعد طالبان نے ملک پر قبضہ کر لیا تھا۔ ہندوستاننے کئی بار افغان عوام کے ساتھ اپنے تاریخی روابط پر زور دیا ہے اور یہاں تک کہ اس نے گندم، ویکسین اور انسانی امداد کی کھیپ بھی ملک کو بھیجی ہے۔

ہندوستان نے افغانستان کو ترقیاتی امداد میں 200 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہندوستانکی حمایت کا یہ دوسرا سال ہے۔

 ابتدائی اعلان گزشتہ سال کے بجٹ میں کیا گیا تھا۔ ہندوستان کے بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے، طالبان کے مذاکراتی ٹیم کے سابق رکن سہیل شاہین نے کہا، "ہم افغانستان کی ترقی کے لیے بندوستان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔

 وزارت خارجہ کو 2023-24 کے مرکزی بجٹ میں کل 18,050 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، جو گزشتہ سال کے 17,250 کروڑ روپے کے مختص کے مقابلے میں تقریباً 4.64 فیصد زیادہ ہے۔ کل اخراجات میں مختلف ممالک کو ترقیاتی امداد کے 5,408 کروڑ روپے اور ہندوستان کی G20 صدارت کے لیے 990 کروڑ روپے سے زیادہ شامل ہیں۔ ہندوستان کی 'نیبر ہڈ فرسٹ' پالیسی کے مطابق، امدادی پورٹ فولیو کا سب سے بڑا حصہ بھوٹان کو 2,400 کروڑ روپے کے مختص کے ساتھ دیا گیا۔

جو وزارت امور خارجہ  کی ترقیاتی امداد کا 41.04 فیصد بنتا ہے۔ مالدیپ کے لیے امداد کے تحت 400 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے تاکہ بنیادی طور پر جاری منصوبوں جیسے گریٹر میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹ اور اعلیٰ اثر والے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اعتماد کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔" اگست 2021 میں جب طالبان نے کابل میں اقتدار پر قبضہ کیا تو افغانستان اور ہندوستانکے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے اور ہندوستانکی طرف سے حمایت یافتہ زیادہ تر اقدامات رک گئے۔ اس کے بارے میں شاہین نے کہا، "افغانستان میں مختلف پراجیکٹس تھے جن کے لیے انڈیا فنڈنگ کر رہا تھا۔ اگر انڈیا ان پراجیکٹس پر دوبارہ کام شروع کرتا ہے، تو اس سے دونوں م مالک کے درمیان تعلقات بڑھیں گے اور بداعتمادی ختم ہو جائے گی

خامہ پریس نے رپورٹ کیا۔ ہندوستان کا 2023-2024 کا بجٹ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ملک میں اپریل مئی 2024 میں لوک سبھا کے اگلے انتخابات ہونے والے ہیں۔

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس منگل کو صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا، جس کے بعد 20222-23 کا اقتصادی سروے پیش کیا گیا۔ اگلے مالی سال (2023-24) کے سالانہ بجٹ کی تیاری کی رسمی مشق 10 اکتوبر کو شروع ہوئی۔ منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ آنے والے مالی سال 2023-24 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6 سے 6.8 فیصد کی حد میں بڑھنے کی امید ہے۔ اس کا موازنہ اس مالی سال کے تخمینہ 7 فیصد اور 8.7 فیصد سے کیا گیا ہے۔