چارلس سوم بن گئے برطانیہ کے نئے بادشاہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
چارلس سوم بن گئے برطانیہ کے نئے بادشاہ
چارلس سوم بن گئے برطانیہ کے نئے بادشاہ

 

 

لندن: کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا ہے۔ سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوم کی منصب سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اگرچہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے فورا بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے تھے تاہم انہوں نے آج سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس سوم کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہ بننے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کریں گے۔

کنگ چارلس سوم کے منصب سنبھالنے کی تقریب میں ان کی اہلیہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر اور ولی عہد شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعظم لز ٹرس سمیت 250 اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر کنگ چارلس سوم نے نئے پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز کا اعلان کردیا برطانیہ پر 70 سال حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ جبکہ بڑے بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز بن گئے۔

برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے گزشتہ روز والدہ کی وفات کے بعد بطور بادشاہ قوم سے اپنا پہلا خطاب کیا۔

خطاب کے دوران انہوں نے اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ وہ ایک متاثرکن شخصیت تھیں، انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے دوران خطاب اعلان کیا کہ ان کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز بنا دیا گیا ہے۔

بادشاہ چارلس سوم نے دوران خطاب امید ظاہر کی کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے جس طرح ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال اینڈ کیمبرج کی ذمہ داریاں نبھائیں اسی طرح اب پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز بننے کے بعد لگن اور محنت کے ساتھ قوم کی خدمت انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز کا لقب ان کے اور شہزادی ڈیانا کے پاس تھا۔ وہ 1958 میں پرنس آف ویلز بنے تھے۔ بادشاہ چارلس کے اعلان کے بعد شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا ٹائٹل ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج سے تبدیل کر کے پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز کردیا ہے۔