پاکستان: مسجد میں دھماکہ، 55 نمازی ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-03-2022
پاکستان: مسجد میں دھماکہ،55  نمازی ہلاک
پاکستان: مسجد میں دھماکہ،55 نمازی ہلاک

 

 

پشاور: پاکستان میں ایکبار پھر عبادت گاہ میں خون کی ہولی کھیلی گئی ،شیعوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقہ خیبر پختونخواہ کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں دھماکے سے تقریباً 55 افراد ہلاک جبکہ 65 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مزید زخمیوں کو لایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا۔  ابتدائی تفصیلات کے مطابق قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں دو حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس ٹیم پر حملے کے بعد جامع مسجد میں دھماکہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے کوچہ رسالدار مسجد میں فائرنگ ہوئی اور اس کے بعد دھماکہ ہوا۔ عینی شاہد اکمل نے بتایا کہ پہلے مسجد کے باہر پولیس پر فائرنگ ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’جیسے ہی فائرنگ اور دھماکے کی اواز سنی تو مسجد کی طرف دوڑا کیونکہ وہاں پر میرے بچے بھی نماز پڑھنے گئے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے بچ گئے تاہم انکا بھتیجا زخمی ہوا ہے۔

دہشتگرد نے مسجد کی تیسری صف میں دھماکا کیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا میڈیا سے گفتگو میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا تھاکہ ایک حوالدار اور ایک کانسٹیبل ڈیوٹی پر موجود تھے، دہشتگرد ایک تھا اور پیدل آیا تھا، دہشتگرد نے دونوں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، ایک شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشتگرد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناکر مسجد کی طرف بھاگا، پولیس اہلکار مسجد سے20، 25 گز کے فاصلے پر موجود تھے، دہشتگرد نے مسجد میں داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی پھردھماکا کیا۔ آئی جی کا کہنا تھاکہ دہشتگرد نے مسجد کی تیسری صف میں دھماکا کیا،

دہشتگرد نے کالا لباس شاید اس لیے پہنا تھا کہ مسجد میں داخلے میں آسانی ہو، واقعے کی جگہ سے ڈیڑھ سو بال بیئرنگ ملے ہیں جبکہ دھماکا خیرمواد 5 سے 6کلوتھا اورانتہائی خوفناک تھا جبکہ دھماکے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی عینی شاہد کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔ ’دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی‘ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹرسیف کا کہناہےکہ اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اورکارروائی کی۔

 

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔