کریمہ بلوچ کے جنازے میں لوگوں کو شرکت سے روکنے کی کوشش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2021
کریمہ بلوچ
کریمہ بلوچ

 

کینیڈا میںپراسرار موت کا شکار ہونے والی بلوچ سیاسی رہنما کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کو پاکستان پہنچنے پر پہلے پاکستانی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا ۔ اب ان کی لاش پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں اُن کے آبائی علاقے تمپ پہنچ چکی ہے ،مگر ان کی تدفین سے قبل یہ خبر بھی ملی ہے کہ ان کے جنازے میں شرکت سے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ان کی جسد خاکی کے ساتھ چل رہی گاڑیوں کو پولیس نے ایک مقام سے آگے نہیں جانے دیا۔ تربت بلوچستان کے ضلع کیچ میں واقع ہے۔ ان کی بہن کے مطابق تدفین کریمہ کی وصیت کے مطابق کی جا رہی ہے۔کریمہ کی موت گذشتہ دسمبر کینیڈا میں واقع ہوئی تھی اور ٹورنٹو پولیس نے ان کی ہلاکت کے پیچھے کسی جرم کے امکان کو مسترد کیا تھا۔تاہم خاندان کے افراد نے یہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ان کی بہن ماہ گنج بلوچ کے مطابق کریمہ کی میت پاکستان پہنچی تھی لیکن حکام نے چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد اسے خاندان کے حوالے کیا۔