کراچی یونیورسٹی میں وین دھماکہ، تین چینی سمیت چار افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2022
کراچی یونیورسٹی میں وین دھماکہ، چار افراد ہلاک
کراچی یونیورسٹی میں وین دھماکہ، چار افراد ہلاک

 

 

کراچی : پاکستان میں  ایک  دھماکہ ہوا ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب دھماکےمی ںمتعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب کھڑی وین میں یہ دھماکہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ڈرائیور اور خاتون سمیت تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

کراچی یونیورسٹی کے چینی زبان کے لیے قائم سینٹر ’کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ‘ کے قریب دھماکے میں تین چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انچارج راجا عمر خطاب نے تصدیق کی ہے کہ ’منگل کو کراچی میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا اور یہ ایک خاتون نے کیا۔‘ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’خودکش دھماکے کا ہدف غیرملکی شہری تھے۔

پولیس حکام نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مذکورہ وین کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ اور اساتذہ کے استعمال میں تھی، جس کا سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا، تاہم یہ ابتدائی معلومات ہیں اور مزید تفصیلات کے بعد ہی نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ پولیس کے مطابق وین میں سات سے آٹھ افراد سوار تھے، مگر وین سے باہر کتنے افراد متاثر ہوئے، اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق وین میں 7 سے 8 افراد موجود تھے تاہم وین سے باہر بھی کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی میں موجود غیر ملکی زبان سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے، ہلاک شدگان وہاں غیر ملکی زبان پڑھاتے تھے۔

دھماکا ابتدائی طور پر گیس سلنڈر کا بتایا گیا ہے تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے وین میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکےکے نتیجے میں دو غیرملکی خواتین بھی جاں بحق ہوئی ہیں جب کہ دیگر جاں بحق ہونے والے 2 افراد میں ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، یونیورسٹی میں دھماکا تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کررہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے،

جامعہ کراچی کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اموات اور زخمی ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی شامل تھا یا نہیں، اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے تھوڑی دیر پہلے تک بجھا دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ ہسپتال لائے جانے والے زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وین دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔