کابل : شمالی سرائی علاقہ بے گھر ہونے والوں کی پناہ گاہ بن گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
طالبان کا خوف عوام پریشان
طالبان کا خوف عوام پریشان

 

 

کابل:ملک میں تشدد کا زیادہ تر شکار عام شہری ہیں۔ زیادہ تر شہری حالیہ تنازعے سے متاثر ہوئے ہیں۔ بہت سے لوگ تشدد کا شکار ہوئے ہیں اور کچھ اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

کابل : شمالی سرائی علاقہ بے گھر ہونے والوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔ 

سول سوسائٹی کے کچھ کارکنوں کا کہنا ہے کہ جاری جنگ کی وجہ سے لوگوں کے کاروباری عمل کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

حالیہ طالبان تشدد میں اضافے نے بڑی تعداد میں لوگوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا ہے۔ چمن بارڈر پر موجود قندھار کے رہائشی گلستان نے بتایا کہ وہ 15 دن قبل علاج کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان آئے تھے، لیکن اب یہاں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا: ’تین روز سے ایک گھر سے دوسرے گھر میں رات گزار رہا ہوں، یہی مشکلات ہیں۔ قندھار میں میرا گھر ہے۔ میں نے سارے بچے قندھار میں چھوڑے ہیں۔کوئی بڑا نہیں ہے۔ جو بڑے تھے وہ ہم تھے ہم ادھر پھنسے ہیں۔

دوسری جانب کابل کے رہائشی ایک افغان شہری نے بتایا کہ وہ کوئٹہ سے آئے ہیں اور افغانستان جارہے ہیں۔ ’رات مسجدوں میں گزارتا ہوں، پیسے نہیں ہیں۔ جانےکا کرایہ نہیں ہے۔گھر کابل میں ہے۔ یہاں پر پھنسا ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا: ’میں بہت بوڑھا ہو، میرے جسم اور میرے پاؤں صیح کام نہیں کر رہے۔ مجھے کھانا نہیں مل رہا۔ اللہ کے علاوہ میرا کوئی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا: ’طالبان تو ہمارے اپنے افغانی ہیں۔ وہ کیوں ہمارے فریاد نہیں سنتے۔ ہم یہاں سخت گرمی اور دھوپ میں پھنسے ہیں۔ نہ کوئی جاسکتا اور نہ آسکتا ہے۔‘