کابل: خواتین کا زبردست مظاہرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-09-2021
کابل میں مظاہرہ
کابل میں مظاہرہ

 

 

کابل: افغانستان میں طالبان کی حکومت سازی سے قبل ہی خواتین نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔ آج کابل میں صدارتی محل کے سامنے حکومت میں مناسب حصہ داری کے لیے ایک زبردست مظاہرہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔ اس کے دوران تشدد بھی ہوا۔ طالبان نے آنسو گیس چھوڑ کر کابل میں خواتین کے حقوق کی آواز بلند کرنے والے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ دو دن سے احتجاج کرنے والی ان خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں حصہ لینا چاہیے اور نئی حکومت میں اہم کردار حاصل کرنا چاہیے۔

آئی ایس آئی کے سربراہ کابل پہنچ گئے ایک اہم خبر یہ ہے کہ آج پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان کی دعوت پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ یہ معلومات پاکستانی صحافی حمزہ اظہر سلام نے شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ طالبان کے تحت افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کے مستقبل پر بات کریں گے۔

 پاکستان اور آئی ایس آئی پر طالبان کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے پیچھے پاکستان کے بھی الزامات ہیں