کابل : تعلیم کے لیے لڑکیوں کا مظاہرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-10-2021
کابل میں مظاہرہ
کابل میں مظاہرہ

 

 

کابل: کابل میں ایک ریلی میں خواتین کے ایک گروپ نے طالبات کے لیے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی بندش پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ افغان معاشرے میں ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

خواتین نے امارت اسلامیہ کی افواج کے روکنے کے باوجود اپنا احتجاج جاری رکھا۔

 قبل ازیں نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ مظاہرین کو وزارت انصاف سے اجازت لینی چاہیے۔

کابل کےا سکولوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور لیکچررز نے کہا کہ سیکنڈری اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی بندش ایک سنگین تشویش ہے جو ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کے مستقبل کو متاثر کر سکتی ہے اور اس پر اسلامی امارت کے حکام کی جانب سے سنجیدگی سے توجہ کی ضرورت ہے۔

طالبات نے کہا کہ تعلیم ان کا اسلامی اور قانونی حق ہے اور یہ حق ان سے کسی کو نہیں لینا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سیکنڈری ا سکول اور یونیورسٹیاں طالبات کے لیے بند رہیں۔