کابل:اگلے36گھنٹے میں پھر حملہ ممکن ۔ بائیڈن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
خطرہ منڈلا رہا ہے
خطرہ منڈلا رہا ہے

 

 

واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کمانڈرز کا خیال ہے کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر کابل ایئرپورٹ پر ایک اور دہشت گردانہ حملے کا خطرہ ہے۔

 بائیڈن نے اپنے نیشنل سکیورٹی ٹیم کی جانب سے بریفنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ داعش پر افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہونے والا ڈرون حملہ آخری نہیں۔

 ’گراؤنڈ پر صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ بہت زیاد ہے۔‘ ہمارے کمانڈرز نے مجھے بتایا کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر ایک اور حملے کا خطرہ ہے۔

 صدر بائیڈن نے کہا کہ ’ داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ رات کا حملہ آخری نہیں۔ ہم کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث ہر شخص کا تعاقب جاری رکھیں گے اور انہیں اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ میں نے اپنے کمانڈرز کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں ہر ممکن قدم اٹھائیں۔

‘  خیال رہے کابل ایئرپورٹ پر جمعرات کو ہونے والے داعش کے خود کش حملے میں ڈیڑھ سو سے زائد افغان اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے جن میں سے کئی ایک کی پیدائش اس وقت ہوئی تھی جب امریکہ نے 20 سال قبل افغانستان میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔