اردن: بندرگاہ عقبہ پر زہریلی گیس کے اخراج سے 10 افراد ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اردن: بندرگاہ عقبہ پر زہریلی گیس کے اخراج سے 10 افراد ہلاک
اردن: بندرگاہ عقبہ پر زہریلی گیس کے اخراج سے 10 افراد ہلاک

 

 

اردن کے حکومتی ترجمان فیصل الشابول کے مطابق ملک کی عقبہ نامی بندرگاہ میں ایک اسٹوریج ٹینک سے زہریلی گیس کے اخراج کے بعد کم از کم 10 افراد ہلاک اور 250 سے زیادہ متاثرہ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زہریلی گیس سے بھرا ٹینک اس کی نقل و حمل کے دوران گرنے کے بعد گیس کا اخراج ہوا جس نے پوری بندرگاہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خصوصی ٹیمیں گیس کے اخراج سے نمٹ رہی ہیں۔ اردن کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ ’زہریلی گیس کے اخراج کے بعد بندرگاہ کے متاثرہ حصے پر کام روک دیا گیا۔ عقبہ کے جنوبی ساحل کو خالی کرالیا گیا ہے جو کہ ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔‘

عقبہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ ’صورتحال قابو میں ہے۔‘اردن کے حکومتی ترجمان فیصل الشابول کے مطابق ملک کی عقبہ نامی بندرگاہ میں ایک اسٹوریج ٹینک سے زہریلی گیس کے اخراج کے بعد کم از کم 10 افراد ہلاک اور 250 سے زیادہ متاثرہ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زہریلی گیس سے بھرا ٹینک اس کی نقل و حمل کے دوران گرنے کے بعد گیس کا اخراج ہوا جس نے پوری بندرگاہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خصوصی ٹیمیں گیس کے اخراج سے نمٹ رہی ہیں۔ اردن کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ ’زہریلی گیس کے اخراج کے بعد بندرگاہ کے متاثرہ حصے پر کام روک دیا گیا۔ عقبہ کے جنوبی ساحل کو خالی کرالیا گیا ہے جو کہ ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔‘

عقبہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ ’صورتحال قابو میں ہے۔‘ اس واقعے کی ویڈیو میں ٹینکر سے گیس کے اخراج کے بعد گہرے پیلے دھوئیں کو اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سینے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد التراونیح کا کہنا ہے کہ ٹینک سے خارج ہونے والی گیس، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ کلورین ہے، ایک انتہائی زہریلا مادہ ہے، جو آس پاس کے علاقوں کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔

التراونیح نے مزید کہا کہ اس گیس کے انسانی جسم پر لگنے سے جھلیوں میں جلن اور گوشت میں سرخ دانے پڑنے کے ساتھ نمونیا کے علاوہ منہ میں داخل ہونے والی گیس غذائی نالی میں جلن کا باعث بھی بنتی ہے۔ اسہال، سر درد، خرابی، اور ہوش میں کمی کے معاملات بھی پیش آسکتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فیصل الشابول نے کہا کہ وزیراعظم ڈاکٹر بشر الخصاونح نے حادثے اور دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی جس کی سربراہی وزیر داخلہ کر رہے ہیں۔

اردن میں امریکی سفیر ہنری ٹی ووسٹر نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’عمان میں امریکی سفارت خانے کے تمام عملے کے ساتھ، میں عقبہ میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسے میں جب اردن کی حکومت اس سانیے سے نمٹ رہی ہے ہم اردن کی حکومت کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔

میں عقبہ میں موجود تمام امریکی شہریوں سے صحت عامہ کی تمام رہنمائیوں پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘ خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح مبارک الحجراف نے بھی اردن، بادشاہ، حکومت، عوام اور متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔