اردن نے سعودی عرب اور شام کے ساتھ سرحدیں کھولیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
 سرحدیں کھلیں
سرحدیں کھلیں

 

 

جدہ

اردن نے سعودی عرب اور شام کے ساتھ اپنی دو سرحدیں کھول دی ہیں۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن میں ان ممالک سے مسافروں کو داخلے کے لیے منفی کورونا رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسافروں کو اردن پہنچنے پربھی کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اردن نے سعودی عرب اور شام کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کررکھی تھیں۔ (ایجنسی ان پٹ)