جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2022
جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار
جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار

 

 

واشنگٹن لیجئے امریکہ کے صدر جو بائیڈن میں بھی کرونا کے شکار ہوگئے ہیں ہیں ان کی پازیٹیو ہونے کی خبر ہر تصدیق شدہ ہے:-وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ’امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔‘

جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرین ژاں پیئر نے بتایا کہ جو بائیڈن کو ’ہلکی علامات‘ ظاہر ہوئی تھیں اور انہوں نے اینٹی وائرل دوا پیکلووڈ کا استعمال شروع کردیا تھا۔ پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن ’وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کریں گے اور یہیں سے تمام وقت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گ

وہ صبح سے وائٹ ہاؤس کے ارکان کے ساتھ فون پر رابطے میں ہیں، اور وائٹ ہاؤس میں طے شدہ میٹنگز میں فون اور زوم کے ذریعے اپنی رہائش گاہ سے شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق 79 سالہ جو بائیڈن مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں۔ انہوں نے فائزر کی ویکسین لگوائی تھی جبکہ ستمبر اور مارچ میں اضافی بوسٹرز ڈوز بھی دی گئی تھی۔

جو بائیڈن سے قبل کئی عالمی رہنما کورونا وائرس کا شکار وہ چکے ہیں جن میں سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں اور کئی اعلیٰ رہنما اور عہدیدار شامل ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اکتوبر 2020 میں کورونا کا شکار ہوئے تھے تاہم اس وقت ویکسین دستیاب نہیں تھی اور اس وائرس سے بچاؤ کے لیے بھی ابھی زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انہیں تجرباتی طور پر اینٹی باڈیز دی گئیں اور خون میں آکسیجن کی خطرناک حد تک کمی کو دور کرنے کے لیے سٹیرائیڈ بھی دیے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ تین دن والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں زیرعلاج رہے تھے