جے شنکر۔ گٹیرس ملاقات :اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ہندوستان کی کوششوں کو سراہا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2021
نیویارک میں اہم ملاقات
نیویارک میں اہم ملاقات

 

 

نیویارک: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج امریکی دورہ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس سے ملاقات کی۔ انہوں نے کوویڈ 19 وبا کی حالیہ لہر کے خلاف حکومت اور ہندوستان کے عوام کی کاوشوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ جبکہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جےشنکر نے سیکرٹری جنرل کی سب کے لئے ویکسین' فراہم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔وزیر خارجہ ایس جے شنکرنیویارک کا دورہ کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل نے ویکسین کی عالمی پیداوار میں تیزی لانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر ویکسین کی مناسب تقسیم کو یقینی بنانا لازمی تھا۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے ذریعہ پیٹنٹ کی چھوٹ کی پیش کش بھی زیادہ پیداوار اور زیادہ مساوات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اس سے قبل آج وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نیو یارک میں اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے جناب ٹی ایس تِری مورتی اور اقوام متحدہ میں بھارت کی ٹیم کے ساتھ حکمت عملی پر ایک مفید میٹنگ کی تھی۔ ڈاکٹر جے شنکر امریکہ کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے اِس اعتماد کا اظہار کیاتھا کہ ہندوستان اپنے وقت کے بڑے مباحثوں پر اثرانداز ہوتا رہے گا۔

وزیر خارجہ اور سکریٹری جنرل نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جاری عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی قیادت کو خاص طور پر اس مشکل وقت میں اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دوسری مدت کے لئے امیدواری کی حمایت کی اور  ہندوستان کی حمایت کا اظہار کیا۔