جاپان:سمندری طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-09-2021
جاپان:سمندری طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم
جاپان:سمندری طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم

 

 

ٹوکیو:سمندری طوفان چنتھو نے جاپان کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد مختلف واقعات میں کم از کم پانچ افراد کو زخمی کر دیا ہے جبکہ 49 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

این ایچ کے نیوز براڈکاسٹر نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان چنتھو اس وقت جاپان کے بحر الکاہل کے ساحل کے وسطی حصے میں مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور ہوا کی رفتار 67 میل فی گھنٹہ ہے۔

ناگاساکی ، فوکوکا اور ساگا صوبوں میں اس طوفانی واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب جنوبی مغری علاقوں شکوکو اور کیوشو جزائر کے جنوب مغربی علاقوں سے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )