جموں و کشمیر ہندوستان کا ناقابل تقسیم حصہ ہے : تری مورتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
ٹی ایس تری مورتی
ٹی ایس تری مورتی

 

 

  اقوام متحدہ/نئی دہلی:اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس۔ تری مورتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا ایک ناقابل تقسیم اور لازم و ملزوم حصہ ہے اور مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر سے متعلق تمام مسائل ملک کا اندرونی معاملہ ہے۔

جموں و کشمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ماہانہ صدارت سنبھالنے کے بعد اقوام متحدہ کی قرارداد پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر تری مورتی نے بتایاکہ "سب سے پہلے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر ہندوستان ایک ناقابل تقسیم اور لازم و ملزوم حصہ ہے اور مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر سے متعلق مسائل ہندوستان کے اندرونی معاملات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب بھی جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھایا گیا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تقریبا تمام ارکین اس بات پر متفق رہے ہیں کہ یہ مسئلہ کونسل میں بحث کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1972 شملہ معاہدہ جس کا حوالہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خود دیا ہے، یہ التزام کرتا ہے کہ فریقین کے درمیان اختلافات کو پرامن ذرائع اور دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نےبتایا کہ چونکہ پاکستان نے اس پر دستخط کیے ہیں ، ہم پرامید ہیں کہ وہ اس پر عمل درآمد کریں گے اور شملہ معاہدے کی دفعات کو نافذ کریں گے۔

جموں و کشمیر میں لائی گئی آئینی تبدیلیوں پر انہوں نے کہا کہ "یہ جموں و کشمیر میں عارضی دفعات سے متعلق ہیں جن میں آئین کا آرٹیکل 370 بھی شامل ہے۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ تبدیلیاں قائم شدہ پارلیمانی طریقہ کار کے ذریعے کی گئی ہیں اور یہ آئین ہند کے فریم ورک کے اندر ہے کہ ان تبدیلیوں کو عملی شکل دی جائے ، اس لیے آرٹیکل 370 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم حکومت ہند کا خصوصی حق ہے۔