ایس جے شنکر کی سری لنکا کے وزیر خزانہ سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-03-2022
ایس جے شنکر کی سری  لنکا کے وزیر خزانہ سے ملاقات
ایس جے شنکر کی سری لنکا کے وزیر خزانہ سے ملاقات

 


کولمبو:وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو سری لنکا کے وزیر خزانہ باسل راج پکشے سے ملاقات کی اوراس جزیرے کے ملک کی اقتصادی صورتحال اور موجودہ غیر ملکی کرنسی کے بحران کے دوران ہندوستان کی طرف سے دی گئی امداد پر تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی زرمبادلہ کی کمی کی وجہ سے سری لنکا ایک بڑے اقتصادی اور توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے۔

جے شنکر یہاں ملک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کرنےاورسات رکنی BIMSTEC سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیر خزانہ باسل راج پکشے سے ملاقات کرکے دورے کا آغاز کیا۔

  جے شنکر کا دورہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب لوگ سری لنکا کی حکومت کی بحران سے نمٹنے میں ناکامی کے خلاف کھل کر بات کر رہے ہیں۔ موجودہ اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے، ہندوستان نے حال ہی میں سری لنکا کو اقتصادی ریلیف پیکج دیا ہے۔

 

جے شنکر یہاں بنیادی طور پر BIMSTEC سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں لیکن حکام نے کہا کہ وہ سری لنکا کے رہنماؤں کے ساتھ تمام اہم دو طرفہ بات چیت میں حصہ لیں گے۔

خیال رہےکہ BIMSTEC میں ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، میانمار، تھائی لینڈ، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔ سری لنکا 'بی آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی لیٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن' (BIMSTEC) گروپ کا موجودہ صدر ہے۔

وہیں وزیراعظم نریندر مودی 30 مارچ2022 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس میں شرکت کریں گے۔