جمائما گولڈ سمتھ : یہودی مخالف حملے جاری ہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
جمائما گولڈ  اسمتھ
جمائما گولڈ اسمتھ

 

 

 پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ’میں نے ایک دہائی تک میڈیا اور سیاست دانوں کی طرف سے یہود دشمنی پر مبنی حملوں (جن میں قتل کی دھمکیاں اور میرے گھر سامنے مظاہرے شامل تھے) کے بعد 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن حملوں کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔‘

جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’مریم نواز شریف نے آج اعلان کیا ہے کہ میرے بچے ’یہودیوں کی گود میں پلے ہیں۔‘ خیال رہے کہ جمائما کا یہ بیان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران کی گئی ایک تقریر کے بعض جملوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ مریم نواز شریف عمران خان کی جانب سے ان کے بیٹے پر کی گئی تنقید کا جواب دے رہیں تھیں۔