استنبول: تاریخی تقسیم اسکوائر پر ایک نئی عالیشان مسجد کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نئی مسجد کا افتتاح
نئی مسجد کا افتتاح

 

 

استنبول :ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں تاریخی تقسیم اسکوائر پر ایک نئی عالیشان مسجد کا افتتاح کر دیا۔ مسجد کی تعمیر کا آغاز فروری 2017 میں ہوا تھا، جسے اردوان اور ان کی پارٹی نے شروع کیا تھا، مگر یہ منصوبہ کئی دہائیوں تک عدالتی جنگ اور عوامی بحث و مباحثے کا محور رہا۔ مسجد تقسیم اور اس کا 30 فٹ بلند گنبد علامتی طور ترک جمہوریہ کی اس یادگار کے اوپر موجود ہے جس کی بنیاد مصطفیٰ کمال اتاترک نے رکھی تھی۔

یہ ان تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے طیب اردوان نے ترکی پر اپنا نشان چھوڑا ہے، ان میں استنبول کے ایشیائی سائیڈ پر واقع پہاڑی پر عالیشان مسجد بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال ترک صدر آیا صوفیہ کو بھی مسجد میں تبدیل کردیا تھا جو گذشتہ کئی سو سال سے مسجد اور میوزیم میں تبدیل ہونے سے قبل دنیا کا سب سے بڑا چرچ تھا۔