اسرائیل میں بھگدڑ،44 ہلاک، متعدد زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2021
حادثے کے بعدجائے حادثہ
حادثے کے بعدجائے حادثہ

 

 

تل ابیب

اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایک خبررساں ایجنسی کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، واقعے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )