غباروں کے جواب میں اسرائیل کی بمباری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
غباروں کے جواب میں اسرائیل کی بمباری
غباروں کے جواب میں اسرائیل کی بمباری

 

 

یروشلم

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی بمباری غزہ سے آنے والے آتش گیر غباروں کے جواب میں کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ میں حماس کے ایک فوجی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا اور ساتھ ہی جبلیہ سے ملحقہ ایک سرنگ کے داخلی دروازے پر بھی حملہ کیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل غزہ سرحد پر فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور گرینیڈ پھینکے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی کارروائی میں 11 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ (ایجنسی ان پٹ )