غزہ میں اسرائیل کے حملے،20 افراد جاں بحق،بے شمارزخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
حملے کا ایک آسمانی منظر
حملے کا ایک آسمانی منظر

 

 

یروشلم:

غزہ کی محصور پٹی میں اسرائیل کے حملے جاری ہیں جن میں عام شہری اور بچے بھی شہید ہورہے ہیں۔تازہ حملے میں حماس کمانڈر سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے غزہ سے راکٹس فائر ہونے کے جواب میں 8 مقامات پر حماس کو ہدف بنایا۔ مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد حماس نے اسرائیل میں درجنوں راکٹس فائر کیے تھے جس میں ایک بیرج بھی شامل تھا جس نے یروشلم سے کہیں دور فضائی حملوں کے سائرن بند کردیے تھے۔

ایک اطلاع کے مطابق شمالی غزہ میں نامعلوم مقام پر ہوئے ایک دھماکے میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان کئی روز سے جاری تصادم کے وسیع تنازعہ بننے کا خدشہ ہے جس میں تازہ حملوں نے کشیدگی میں مزید اضافہ کردیاہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس کے خلاف لامحدود آپریشن کا انتباہ دیا ہے۔ ایک تقریر میں اسرائیلی وزیراعظم نے حالیہ راکٹ حملوں پر حماس پر سرخ لکیر عبور کرنے کا الزام عائد کیا اور اس کا بھرپور ردِ عمل دینے کا وعدہ کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ 'جس نے بھی حملے کیے ہیں اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی، اور خبردار کیا کہ لڑائی کچھ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔

حماس کے جنگجووں نے غزہ کی پٹی سے یروشلم شہر کے فضائی حملے کے سائرن بند کر کے راکٹس فائر کیے تھے۔ سائرن بند ہونے کے بعد یروشلم میں دھماکے کی آوازیں سنائی دیں لیکن کسی کے زخمی ہونے یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ راکٹ حملہ یروشلم میں اسرائیلی جارحیت اور جرائم کا ردِ عمل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دشمن کے سمجھنے کے لیے ایک پیغام ہے اور خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے مقدس مسجد الاقصیٰ پر دوبارہ چڑھائی کی یا مشرقی یروشل کے اطراف سے فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کیا تو مزید حملے کیے جاسکتے ہیں۔

یروشلم میں جمعے سے جاری پرتشدد کارروائیاں سال 2017 کے بعد بدترین ہیں جس میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے مشرقی یروشلم میں شیخ جراح کے علاقے سے متعدد فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے کی طویل عرصے سے جاری کوششوں نے مزید کشیدگی پیدا کی۔

فلسطینی ہلالِ حمر نے پیر کے روز ہوئے میں حملوں میں 305 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی جس میں سے 200 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پویس نے اپنی صفوں میں 9 افراد کے زخمی ہونے کا بتایا۔

(ایجنسی ان پٹ)