عراق: باروچی ابلتے ہوئے سوپ کی دیگ میں گر کر ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

 

بغداد: عراق میں شادی کی تقریب میں مہمانوں کے تواضع کے لیے سوپ کی تیاری کے دوران باورچی دیگ میں گر کر بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

-عراق کے ضلع زاخو میں شادی ہال میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا اور ایک دیگ میں سوپ تیاری کے آخری مرحلے میں تھا کہ باورچی پھسل کر دیگ میں گر گیا۔ ابلتے ہوئے سوپ میں گرنے سے باورچی بری طرح جھلس گیا۔

 شادی کے شرکاء نے باورچی کو شدید زخمی میں حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 25 سالہ باورچی کی شناخت عیسیٰ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایک تجربہ کار باورچی تھا اس لیے اس واقعے نے سب کو حیران کردیا۔

 دوسری جانب اس حادثے کے بعد شادی کی تقریب کو مختصر کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے شادی ہال میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔