ایران میں ہر دو منٹ میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-08-2021
ایران میں ہر دو منٹ میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک
ایران میں ہر دو منٹ میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک

 

 

آواز دی وائس، ایجنسی

 ایران میں عالمی وبا کورونا وائرس ایک بار پھرسے بے قابو ہوتی نظر آرہی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران ایران کی صورت حال ہے ناگفتہ با ہوگئی ہے۔ حتی کہ ہر دو منٹ میں ایک شخص ہلاک ہو رہا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر 2 منٹ بعد ایک شخص کورونا سے ہلاک ہورہا ہے اور ایک دن میں 588 اموات کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی جارہی، جسے یقینی بنانا ضروری ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی شہروں کے اسپتالوں میں نئے مریضوں کے لیے بستر ختم ہو چکے ہیں۔

ایران کی آبادی 83 ملین ہے جب کہ  اب تک صرف 4 فیصد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

صحت کی وزارت نے کہا کہ کل اموات 94،603 تک پہنچ گئی ہیں ، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز 40،808 بڑھ کر 4،199،537 ہو گئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ایران میں ہر دو سیکنڈ میں ایک شخص متاثر ہوتا ہے اور تقریباً ہر دو منٹ میں ایک شخص کورونا وائرس سے مر جاتا ہے۔