ایران کا مطالبہ:300 ایٹم بموں والااسرائیل این پی ٹی میں شامل ہو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ایران کا مطالبہ:300 ایٹم بموں والااسرائیل این پی ٹی میں شامل ہو
ایران کا مطالبہ:300 ایٹم بموں والااسرائیل این پی ٹی میں شامل ہو

 

 

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت پر جوہری اسلحوں کے فروغ پر روک لگانے والے معاہدے این پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے دباو ڈالے۔

مو‍ثق رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے پاس تقریباً 300 ایٹمی بم ہیں جو دنیا کے لئے بڑا سنگین خطرہ شمار ہوتے ہیں، تاہم یہ خودساختہ حکومت این پی ٹی پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی وجہ امریکہ کی طرف سے اسے حاصل حمایت ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب زہرا ارشادی نے اس ادارے کے اسلحوں کے فروغ پر روک لگانے والے کمیشن کے سالانہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تنقید کی۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت پر این پی ٹی میں شامل ہونے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اپنی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے کے لئے دباو ڈالے۔

انہوں نے اس اجلاس میں دنیا میں جئوپالیٹکل بحران اور ایٹمی اسلحوں کے استعمال کے حظرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایٹمی طاقتیں ایک طے شدہ ٹائم فریم میں اپنے ایٹمی اسلحوں کو منہدم کرنے کے لئے سیاسی ارادہ کا مظاہرہ کریں۔