یورینیم کی افزودگی، اقوام متحدہ کی نگران ایجنسی کو جوابات دے دیے: ایران

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-04-2022
یورینیم کی افزودگی، اقوام متحدہ کی نگران ایجنسی کو جوابات دے دیے: ایران
یورینیم کی افزودگی، اقوام متحدہ کی نگران ایجنسی کو جوابات دے دیے: ایران

 

 

تہران : یران نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی کو ایٹمی افزودگی سے متعلق سوالوں کے جواب متعلقہ دستاویزات کے ساتھ دے دیے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بدھ کو ایران کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے دیرینہ سوالات کا جواب دینے کا اعتراف کیا ہے ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران نے ان سائٹس کے بارے میں مطلوبہ وضاحتیں بھیج دی ہیں، جنہیں

ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ نئی پیش رفت گزشتہ ماہ ہونے والے اس معاہدے کے حصے پر طور پر سامنے آئی ہے جس میں اب تک ظاہر نہ کیے گئے یورینیم کے مسئلے کو حل کرنے کی بات ہوئی تھی۔ یہ معاملہ اقوام متحدہ کی نگراں ایجنسی اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے تناؤ کا باعث بنا ہوا تھا۔

محمد اسلامی نے تفصیل میں جائے بغیر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ایران نے اقوام متحدہ کے نگران ادارے کو مطلوبہ تین سائٹس سے متعلق دستاویزات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز ان ’جوابات کا جائزہ لینے‘ کے لیے ایران آئیں گے اور گزشتہ جون سے جاری اس مسئلے پر حتمی رپورٹ مرتب کریں گے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے محمد اسلامی کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ آئی اے ای اے نے 2019 میں افزودہ کیے گئے یورینیم کا سراغ لگایا تھا جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس کا ایران کے ایٹمی پروگرام سے تعلق رہا ہے۔ امریکی انٹیلیجنس ایجنسیاں، مغربی ممالک اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا موقف ہے کہ ایران 2003 تک ایک منظم ایٹمی پروگرام پر کام کرتا رہا ہے۔