ایران: مہر میں 313 غریب مریضوں کا آپریشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2021
ایک مثالی شادی ۔۔۔۔
ایک مثالی شادی ۔۔۔۔

 

 

 تہران : کورونا کی لہر کے دوران انسانیت کا امتحان ہورہا ہے۔ ہر قدم پرانسانیت کی پرکھ ہورہی ہے۔ اس بحرانی حالات میں کچھ لوگ دنیا کےلئے ایک مثال بن رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ایران میں ہوا ہے ۔جہاں ایک مرد ڈاکٹر اور خاتون ڈاکٹرکی شادی میں ایک انوکھی پہل کا نمونہ ملا جب سادگی کے ساتھ ہوئے نکاح میں تین سو تیرہ غریب مریضوں کا مفت آپریشن حق مہر مقرر کیا گیا۔ یہ روحانی تقریب مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس مثالی نکاح کی سراہنا ہورہی ہے۔ عام طور پر حق مہر میں ایک رقم طے کی جاتی ہے لیکن اس جوڑے نے انسانی خدمت کو ہی’مہر‘ مقرر کردیا۔