ایران کو جوہری معاہدے میں واپسی کی جلدی نہیں: آیت اللّٰہ خامنہ ای

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-03-2021
ایران کے رهبر معظم آیت اللّٰہ خامنہ ای
ایران کے رهبر معظم آیت اللّٰہ خامنہ ای

 

 

تہران

ایران کے رهبر معظم آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے صدر اوباما کے دور میں امریکا پر بھروسہ کیا اپنی طرف سے کئے گئے وعدوں پر عمل کیا لیکن امریکا معتبر ثابت نہ ہوا ۔

رهبر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری معاہدے کی بحالی کی کوئی عجلت نہیں ہے ، اس جانب پیش قدمی امریکا کی طرف سے پابندیوں کو ختم کرنے سے مشروط ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے امریکی وعدے قابل اعتبار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کاغذات میں پابندیاں ختم کرنے کا کہتے ہیں، عملی طور پر ایسا نہیں کرتے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرے گا۔