ایران:کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظرجانسن اینڈ جانسن ویکسین کو منظوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-09-2021
ایران:کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظرجانسن اینڈ جانسن ویکسین کو منظوری
ایران:کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظرجانسن اینڈ جانسن ویکسین کو منظوری

 

 

تہران: ایران حکومت نے ملک میں کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر امریکہ کی جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے تیار کووڈ-19 ویکسین کو منظوری دے دی ہے.

۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے امریکہ اور برطانیہ میں تیار ٹیکوں کی درآمد پر پابندی لگانے کے آٹھ ماہ بعد یہ اعلان کیا گیا۔

ایرانی میڈیا نے خوردنی اور دوا انتظامیہ کے سربراہ محمد رضا شانہساز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جانسن اینڈ جانسن کے سنگل ڈوز کورونا ویکسین کو منظوری دے دی گئی ہے۔

وہیں روس میں تیارسنگل ڈوز اسپوتنک لائٹ ویکسین کے استعمال کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس کے 5378408 کیسز درج کیے گئے ہیں‘وہیں اس وبا سے اب تک 116072 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )