ایران: جاسوسی کا الزام، چار افراد کو سزائے موت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2022
ایران: جاسوسی کا الزام، چار افراد کو سزائے موت
ایران: جاسوسی کا الزام، چار افراد کو سزائے موت

 

 

 تہران : ایران میں حکام نے چار افراد کو اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت دے دی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے ان افراد کی شناخت حسین اردوخانزادے، شاہین ایمانی محمود آبادی، میلاد اشرفی اور منوچہر شاہ بندی کے ناموں سے کی ہے۔

ان افراد کو اتوار کو ایران کے طاقتور پاسدراران انقلاب کے اس علان کے بعد سزائے موت دی گئی جس میں انہوں نے اسرائیلی ایجنسی سے منسلک نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دیگر تین افراد کو بھی پانچ سے دس سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ان افراد کو جون میں گرفتار کر کے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ان پر ’اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت‘ کا الزام تھا۔ رپورٹ کے مطاق یہ افراد مجرمانہ ریکارڈ کے حامل تھے اور انہوں نے ملک کی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔