ایران: حکومت مخالف بیان پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2022
ایران: حکومت مخالف بیان پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی گرفتار
ایران: حکومت مخالف بیان پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی گرفتار

 

 

تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مراد خانی کو ایک ویڈیو میں اپنے ماموں کی قیادت میں ایرانی حکام کو ’قاتل اور بچوں کو مارنے والی انتظامیہ‘ قرار دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فریدہ مراد خانی کا تعلق خاندان کی اس شاخ کے ساتھ ہے جو ایران کی مذہبی قیادت کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ فریدہ مراد خانی کے بھائی محمود مراد خانی نے تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے کہ ان کی بہن کو بدھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پراسیکیوٹٹر کے دفتر سمن کیے جانے کے بعد جا رہی تھیں۔

بعد ازاں فریدہ کے بھائی نے ہفتے کو ان کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس کا لنک ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا، جس میں انہوں نے ایرانی شہریوں کو واضح اور نمایاں جبر کا نشانہ بنانے کی مذمت کی اور کوئی قدم نہ اٹھانے پر عالمی برداری پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا: ’آزاد لوگو، ہمارا ساتھ دو۔ اپنی حکومتوں کو بتاؤ کہ وہ اس قاتل اور بچوں کو ہلاک کرنے والی انتظامیہ کی حمایت بند کریں۔

یہ رجیم اپنے کسی مذہبی اصول کی وفادار نہیں ہے اور طاقت کے سوا کسی قانون یا قاعدے کو نہیں جانتی اور اپنی طاقت کو ہر ممکن طریقے سے برقرار رکھتی ہے۔‘ دوسری جانب ایران کے عدالتی حکام نے اتوار کو تصدیق کی کہ ایرانی ریپر توماج صالحی جنہوں نے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کی ان پر ’فساد فی الارض‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہیں سزائے موت دی جا سکتی ہے۔

ایرانی سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے درجنوں ہلاکتیں خیال رہے جمعے کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں نماز کے بعد ہونے والے مظاہروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے

یران نے مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ مظاہرین نے رواں ہفتے کردستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کی کال دی تھی۔ ایران کے چند سنی اکثریتی شہروں میں سے ایک سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان کی ایک ویڈیو میں جمعے کو مظاہرین کو ’کردستان، کردستان، ہم آپ کی حمایت کریں گے‘ کے نعرے لگاتے سنا گیا۔