آئی پی ایس تاج حسن کو وزارت داخلہ میں اہم ذمہ داری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
آئی پی ایس تاج حسن
آئی پی ایس تاج حسن

 

 

 

نئی دہلی

دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر تاج حسن کو ایک بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ حکومت نے آئی پی ایس آفسر تاج حسن کو ڈائریکٹر جنرل فائر سروس، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ مقرر کیا ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر تاج حسن اب فائر سروس کے ڈی جی ہوں گے۔

اس کے ساتھ ہی سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ کے ڈی جی کی ذمہ داری بھی ان کے سپرد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی او پی ٹی کی جانب سے وزارت داخلہ امور کی سفارش پر حکم جاری کیا گیا ہے۔

تاج حسن 1987 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ 31 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گےہفتے کے روز ڈی او پی ٹی کے جاری کردہ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ 1987 بیچ کے آئی پی ایس افسر تاج حسن ڈی جی فائر سروس ، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

ریٹائرمنٹ تک انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تاج حسن 31 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی دہلی پولیس سے الوداع کے بعد اپنے نئے کام کی جگہ میں شامل ہوجائیں گے جونیئر کو کمشنر بنانے پر ناراض تھے

معلومات کے مطابق 1987 بیچ کے آئی پی ایس تاج حسن سابق پولیس کمشنر ایس این سریواستو کے بعد دہلی پولیس میں سب سے سینئر افسر تھے۔ دہلی پولیس میں ان سے ایک بیچ میں جونیئر آئی پی ایس افسر بالاجی سریواستو کو کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ (بشکریہ ای ٹی وی بھارت)