توپ چلانے سے ڈھول بجانے تک، رمضان کی دلچسپ روایات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
توپ چلانے سے ڈھول بجانے تک، رمضان کی دلچسپ روایات
توپ چلانے سے ڈھول بجانے تک، رمضان کی دلچسپ روایات

 

 

 ریاض :  رمضان کا مقدس مہینہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے ایمان، تاریخ اور ثقافت میں گہری جڑیں رکھتا ہے۔ مسلمان اس مخصوص دورانیے کو مختلف اور منفرد روایات کے ساتھ مناتے ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطٰی کے ممالک میں رمضان کے دوران چھ ایسی روایات دیکھنے کو ملتی ہیں جو کافی دلچسپ ہیں۔

توپ  سے اعلان 

awaz

بہت سے ممالک میں توپ چلا کر روزہ کشائی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ مصر، متحدہ عرب امارات اور لبنان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں اس روایت پر عمل ہوتا ہے۔

نفرس 

awaz

یہ لفظ مراکش میں ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو روزہ داروں کو سحری کے وقت جگاتے ہیں۔ وہ سحری کے وقت تلاوت کرتے ہوئے مختلف گلیوں کے چکر لگاتے ہیں۔

حق اللیلا

awaz

یہ ایک تہوار کا نام ہے جو متحدہ عرب امارات میں 15 ویں شعبان کو منایا جاتا ہے، اس روز بچے روایتی کپڑے پہن کر اون سے بنے رنگ برنگے تھیلے ہاتھوں میں لیے مختلف محلوں میں گھر گھر جاتے ہیں جہاں ان کو مٹھائی اور گری دار میوے دیے جاتے ہیں۔

فانوس

awaz

مصر میں رمضان کے حوالے سے سب سے زیادہ جشن منائے جاتے ہیں اور گھروں اور گلیوں کے علاوہ دیگر مقامات پر فانوس اور مختلف شکل کی لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں۔

مسحرتی

awaz

یہ لفظ اس شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو سحری کے وقت رہائشیوں علاقوں میں جا کر دف یا ڈھول بجاتا ہے اور لوگوں کو جگاتا ہے۔ مُسحرتی سعودی عرب، عراق اور شام میں بھی ہوتے ہیں۔

محیبس

awaz

یہ ایک روایتی کھیل ہے جو عراق میں افطاری کے بعد کھیلا جاتا ہے۔ اس میں دو ٹیمیں ہوتی ہیں اور ایک انگوٹھی کو چھپانا ہوتا ہے۔