انسٹاگرام ڈاؤن: لاکھوں صارفین کو اکاؤنٹس معطل ہونے کا نوٹس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2022
انسٹاگرام ڈاؤن: لاکھوں صارفین کو اکاؤنٹس معطل ہونے کا نوٹس
انسٹاگرام ڈاؤن: لاکھوں صارفین کو اکاؤنٹس معطل ہونے کا نوٹس

 

 

ممبئی:  ٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک مرتبہ پھر سے ڈاون ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے صارفین کو انسٹاگرام کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن موصول ہورہا ہے جس میں انہیں بتایا جارہا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ معطل ہوگیا ہے۔

انسٹاگرام کے بعض صارفین کی جانب سے یہ شکایت کی جارہی ہے کہ انسٹاگرام کی سروس آج دوپہر سے ہی ڈاؤن ہے۔ دوسری جانب انسٹاگرام صارفین کو اپنا اکاؤنٹ کھولتے وقت اکاؤنٹ معطلی کا پیغام مل رہا ہے۔

یاہو کے مطابق 'اکاؤنٹ معطلی کا میسج صارفین کو ان کا اکاوںٹ کھولتے وقت آرہا ہے، جس میں انسٹاگرام کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ 31 اکتوبر 2022 کو معطل کیا جارہا ہے، آپ اس فیصلے سے 30 دن کے اندر تک غیر متفق ہوسکتے ہیں۔'

دوسری جانب انسٹاگرام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ہمیں اس بات کا علم ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری آرہی ہے، ہمیں اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔'

انسٹاگرام کے ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مورگن نے کار میں سوار ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بغیر کسی وجہ کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے معطل ہونے پر انسٹاگرام کے ہیڈکوارٹرز جاتے ہوئے۔‘