کابل سے 146 ہندوستانی قطر پہنچائے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-08-2021
دوحہ ایر پورٹ
دوحہ ایر پورٹ

 

 

کابل : افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کا کام بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

جس میں ہندوستان کا سفارتی عملہ دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ اسی مشن کے تحت آج 146 ہندوستانیوں کو کابل سے قطر لایا گیا۔انہیں آج ہندوستان لایا جائے گا۔

قطر میں ہندوستانی سفارت خانے نے اتوار کو ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔ 329 ہندوستانی کابل سے وطن واپس آئے۔ کابل سے ہندوستانیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

اتوار کو 390 لوگ تین طیاروں کے ذریعے ہندوستان واپس آئے جن میں سے 329 ہندوستانی ہیں۔ ایئر فورس کے سی 17 طیارے نے 168 افراد کو واپس کیا جن میں 107 ہندوستانی اور 23 افغان سکھ اور ہندو شامل تھے۔ طیارہ غازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس پر پہنچا تھا۔ اس سے قبل 87 ہندوستانیوں اور 2 نیپالیوں کو ایئر انڈیا کے طیاروں کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا۔ ایک ہی وقت میں ، 135 افراد دوسری پرواز سے واپس آئے ہیں۔