نیوزی لینڈ میں ہندوستانیوں کا داخلہ ممنوع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2021
کورونا لہر کا اثر
کورونا لہر کا اثر

 

 

ویلنگٹن۔ نیوزی لینڈ نے جمعرات کے روز تمام ہندوستان مسافرین کی آمد پر کویڈ19کے بڑھتے معاملات کے پیش امتناع عائد کردیا‘ مقامی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اس خبر کے بعد کہ 23میں سے 17کویڈ19کے نئے معاملات منظم ائسولیشن کے جمعرات کے روز ہندوستان سے آنے والوں میں سے ہیں یہ امتناع عائد کیاگیاہے۔ مذکورہ امتناع اتوار کے روزسے لاگو ہوگا اور اپریل28تک یہ جاری رہے گا‘ نیوز لینڈ ہیرالڈ نے یہ خبر دی ہے۔ مذکورہ جزیرہ نما ملک میں اب تک 2531معاملات درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ ہندوستان سے آنے والوں نے خطرہ کے اندازے میں اضافہ کردیا ہے‘ نیوز لینڈ کی وزیراعظم جیکنڈا ارڈرین نے کہاکہ مذکورہ حکومت دیگرکویڈ19کے ہاٹ اسپاٹ ممالک کے خطرات پرغور کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ ایک مستقبل انتظام نہیں ہے مگر اس کے بجائے یہ عارضی اقدامات ہیں“۔مذکورہ وزیراعظم نے مزید کہاکہ یہ عارضی روک تھام مسافرین کو درپیش خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔ کویڈ19کے معاملات میں ہندوستان کے اندر اچانک اضافہ ہوا ہے۔ مذکورہ ملک میں اب تک 1.28کروڑ معاملات کی جانکاری دی گئی ہے۔ مذکورہ سرگرم کویڈ19کے معاملات ملک میں 8,43,000سے تجاوز کرگئے ہیں اور یومیہ اساس پر منفی تناسب میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے