ہندوستان نے قبرص کے مسئلے پر ترکی کو گھیرا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-09-2021
ایس جے شنکر اور اردگان
ایس جے شنکر اور اردگان

 

 

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اردگان کی پاکستان سے محبت بھاری پڑ گئی،ہندوستان نے کشمیر کے ذکر پر ترکی کی دکھتی رگ پرہاتھ رکھ گیا۔

ترکی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کے سائے میں آ گیاہے۔

کچھ ہی دیر بعد ہندوستان نے ترکی کو منہ توڑ جواب دیا۔ جس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں کشمیر کا ذکر کیا تھا اور اس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا۔

 دراصل ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھایا ، اس کے فوراً بعد جوابی حملے کے طور پرہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا اور قبرص کے مسئلے پر ترکی کو گھیر لیا۔

خیال رہے کہ ترکی اکثراس مسئلے سے دور رہتا ہے۔ در حقیقت  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے قبرصی ہم منصب نیکوس کرسٹوڈولائڈز کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ اس میں انہوں نے قبرص کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جے شنکر نے بدھ کو کرسٹوڈولائڈز کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ ہم اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔ میں نے اس کی علاقائی بصیرت کی تعریف کی۔ ہر شخص کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔