قبلہ اول میں رمضان کادوسراجمعہ،ساٹھ ہزارنمازی جمع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
مسجد اقصیٰ میں نمازکامنظر
مسجد اقصیٰ میں نمازکامنظر

 

 

یروشلم

مقبوضہ بیت المقدس، قبلہ اؤل میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی رکاوٹوں کے باوجود 60 ہزار نمازی مسجد الاقصیٰ پہنچے۔ قابض اسرائیلی فوج نے سیکڑوں نمازیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخلے سے روکا۔ مقبوضہ بیت المقدس پہنچنے والےنمازیوں کے قافلے پر یہودی انتہا پسندوں نے حملہ کیا تھا۔

یہودی انتہاپسندوں نے نمازیوں کی بسوں پر پھتراؤ کیا، جس کے نتیجے میں 110 فلسطینی زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حملے کو بہانہ بناکر مسجد الاقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا۔

(ایجنسی ان پٹ)