تحریک لبیک سے پابندی ختم کرنے پر عمران کابینہ میں اختلاف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تحریک لبیک سے پابندی ختم کرنے پر عمران کابینہ میں اختلاف
تحریک لبیک سے پابندی ختم کرنے پر عمران کابینہ میں اختلاف

 

 

اسلام آباد : پاکستان میں حکومت کے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی کالعدم حیثیت  ختم کرنے کے فیصلے نے اب ایک نیا موڑ لے لیا ہے ۔کیونکہ  اب تحریک لبیک  کی ممنوعہ حیثیت  قائم رکھنے یا ختم کرنے کے معاملے پر عمران خان کی  کابینہ تاحال تقسیم ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 6 وزراء تاحال ٹی ایل پی کی کالعدم حیثیت قائم رکھنے کے حامی ہیں۔

کابینہ کے 22 میں 6 وزراء نے ٹی ایل پی کی کالعدم حیثیت قائم رکھنے کی حمایت کردی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ کی اکثریت اب تک کالعدم ٹی ایل پی کے حق میں فیصلہ نہیں دیا ہے۔ حکومت کو کسی بھی فیصلے کے حق یا مخالفت کے لیے 14 ارکان کی رائے درکار ہے، حکومت کو تمام وزراء کی رائے شام تک مل جائے گی۔