ہنستی مسکراتی تصویر ’شیئر‘ کی عمران خان نے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2022
ہنستی مسکراتی تصویر ’شیئر‘ کی عمران خان نے
ہنستی مسکراتی تصویر ’شیئر‘ کی عمران خان نے

 

 

اسلام آباد:پاکستان میں برکت کا ماہ رمضان المبارک  سیاسی گلیاروں میں اودھم مچا گیا۔ اتوار کو جو کچھ ہوا اس نے اپوزیشن کو تماشہ بنا دیا۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے ایسا داو کھیل دیا جس کا کسی نے تصور ہی نہیں کیا تھا۔

اب تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ہنستی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کردی۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرائی اور اسے آئین کے منافی قرار دے کر تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز ارسال کی اور کہا کہ قوم عام انتخابات کی تیاری کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی ایک ہنستی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرائی ہے تاہم انہوں نے تصویر کے ساتھ کوئی پیغام نہیں لکھا۔