عمران خان کی جنگ پاکستان کے لئے ہے: وسیم اکرم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-04-2022
عمران خان کی جنگ پاکستان کے لئے ہے: وسیم اکرم
عمران خان کی جنگ پاکستان کے لئے ہے: وسیم اکرم

 

 

لاہور: پاکستان کے سابق کرکٹروسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں اوران کی جنگ ملک کے لئے ہے۔

سابق کرکٹروسیم اکرم نےٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں۔

وہ اپنے لئے نہیں بلکہ جس کی نمائندگی کررہے ہیں اس کے لئے لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے نام، اقتدار یا پوزیشن کے لئے نہیں لڑرہے بلکہ یہ ان کی تقدیرہے،کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔