عمران ،خانہ جنگی چھیڑنے کی کوشش کر رہے ہیں: اپوزیشن

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-04-2022
عمران ،خانہ جنگی چھیڑنے کی کوشش کر رہے ہیں: اپوزیشن
عمران ،خانہ جنگی چھیڑنے کی کوشش کر رہے ہیں: اپوزیشن

 

 

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ "ملک کو تقسیم کرنے اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے" کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستانی اخبار ’ڈان‘ نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے بھی مسٹر عمران پر ایسے ہی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ’’یہ شکست خوردہ شخص ( عمران خان) امن و امان کو خراب کرنے کی کوششیں کر رہا ہے‘‘۔

مسٹر شریف نے الزام لگایا کہ حکومت تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل کی خلاف ورزی کرنے کی سازش کر رہی ہے لہذا اتوار کو دارالحکومت کی انتظامیہ اور پولیس سے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ہموار ووٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ تمام ریاستی اداروں سے اتوار کو قومی اسمبلی میں امن و امان کو یقینی بنائیں۔ (ایجنسی)