ہندوستان سے تعلقات بہتر کرنا کشمیریوں سے غداری: عمران خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2021
 عمران خان
عمران خان

 

 

اسلام آباد

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کشمیر پر گھڑیالی آنسو بہاے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان سے تعلقات کو بہتر کرنا کشمیریوں کے خون سے غداری ہوگی. عمران خان نے براہ راست شہریوں کے سوالات کے جوابات دیے اور گفتگو بھی کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، اِس وقت ہندوستان سے تعلقات بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری ہوگی۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھاکہ ہندوستان 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، محنت کے بعد انسان اوپرجاتا ہے، مشکل وقت میں حکومت ملی، کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے۔ (ایجنسی ان پٹ )