اسپین: امام کوعیدی کے طور پرملی لگژری کار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-05-2022
اسپین: امام کوعیدی کے طور پرملی لگژری کار
اسپین: امام کوعیدی کے طور پرملی لگژری کار

 

 

آواز دی وائس / نئی دہلی

اسپین کے شہر للیدا میں مسلمانوں کی جانب سے مقامی مسجد کےامام کوایک لگژری آڈی-6 کارعیدی کے طور پر دی گئی ہے۔ اس واقعہ نے دنیا بھر کے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

الرحمان مسجد میں مستقل نماز پڑھنے والے لوگوں نے کہا کہ یہ تحفہ رمضان کے مہینے میں ان کی کوششوں کے لیے ہے۔ امام اسامہ نے اپنے فیس بک پیج پراس محبت و عنایت کے لیے مصلیان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج بہت خوشی کی بات ہے۔ کیونکہ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے مجھے ایک خوبصورت، قیمتی اورمہنگا تحفہ دے کر حیران کردیا ہے۔ یہ اعلیٰ درجے کی کار ہے، اللہ اسے قبول کرے۔

انھوں نے لکھا کہ ان فیاض مومنین کی محبت سے میری خوشی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وہ مجھے پسند کرتے ہیں۔اپنی دعاوں میں یاد رکھتے ہیں۔ یہ ان کی اعلیٰ ظرفی ہے۔ میں ان کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ ان کے بیٹوں اور بیٹیوں کو دین دار بنائے۔

ایک مقامی اخبار نے ٹوئٹر پر امام کی آڈی وصول کرنے کی تصاویر پوسٹ کی ہے۔

 

ہسپانوی شہر للیدا کی تارکہ علاقے کے مسلم روزہ داروں نے عید الفطر کے موقع پر اوررمضان المبارک  کے دوران کی جانے والی کوششوں کے لیے الرحمان مسجد کے امام اسامہ بون صاحب کو ایک "آڈی 6" کار پیش کی ہے۔

اسپین کے شہر تارکہ میں "مغربی کمیونٹی" کے اراکین نے کہا کہ مسجد کے امام کو تحفہ دینا دراصل، ان کے تئیں اظہار تشکر کا ایک طریقہ ہے۔

عطیات کو تھیلے میں جمع کرکے دینے کے بجائے اس بار نمازیوں کی طرف انہیں ایک عمدہ چیز تحفے میں دی گئی ہے۔

یہ ایک قابلِ تقلید مثال ہے، جس کو دیگر جگہوں پراپنانےکی ضرورت ہے۔