پوتن خاتون ہوتے تو یوکرین جنگ نہ ہوتی: جانسن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
پوتن خاتون ہوتے تو یوکرین جنگ نہ ہوتی: جانسن
پوتن خاتون ہوتے تو یوکرین جنگ نہ ہوتی: جانسن

 

 

 میونخ : جرمن نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف سے گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا:’اگر پوتن ایک خاتون ہوتے جو ظاہر ہے کہ وہ نہیں ہیں، لیکن اگر وہ ہوتے تو میں نہیں سمجھتا کہ وہ حملے اور جنگ اس طرح شروع کرتے جس طرح انہوں نے کی ہے۔

دنیا بھر میں لڑکیوں کے لیے بہتر تعلیم اور’بڑے  عہدوں پر زیادہ سے زیادہ خواتین‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین پر پوتن کا حملہ’منفی مردانگی کی ایک بہترین مثال‘ ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے اس کو تسلیم کیا کہ یقینا لوگ چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو، لیکن فی الحال ’کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ پوتن امن کی پیش کش نہیں کر رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی اتحادیوں کو یوکرین کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ روس کے ساتھ  ممکنہ امن مذاکرات کی صورت میں وہ بہترین ممکنہ تزویراتی پوزیشن میں آسکیں۔