امریکہ میں برف کاطوفان،درجنوں ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-02-2021
برف کے طوفان کا منظر
برف کے طوفان کا منظر

 

 

امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری نے نظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہے، کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق 73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور زیادہ تر اموات ٹینےسی، ٹیکساس، شمالی کیرولائنا، کینٹکی اور لیوزی اینا میں ہوئی ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے ٹیکساس سمیت سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صرف ٹیکساس میں اس بار تیس برس میں سب سے زیادہ برفباری ہورہی ہے۔ ٹیکساس میں برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو اس برفباری کا سامنا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)