حرمین شریفین میں وائرس کوروکنےکانظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وائرس کوروکنےکانظم
وائرس کوروکنےکانظم

 

 

ریاض

کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے تناظر میں حرمین شریفین میں جو انتظامات کیے گئے ہیں ،ان کے تحت مساجد میں ماحول کو مناسب انداز میں گرم اور ہوادار رکھنے، ٹھنڈک کے لیے خاص انتظام ہیں.

حرمین کے اندر ہوا کی صفائی کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ کسی بھی انفیکشن کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

دو مقدس مساجد میں قائم "یورک"کا نظام دو حصوں میں منقسم ہے۔ ایئر کنڈیشن اسٹیشن میں نصب ایئر کنڈیشنر اور سعودی ساختہ ہوا کو صاف کرنے والے یونٹ دونوں مقدس مساجد میں لگائے گئے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے لیے الشامیہ اور الاجیاد جبکہ مدینہ منورہ میں مرکزی کولنگ اسٹیشن دنیا بھر کے سب سے بڑے کولنگ اسٹیشن ہیں جو دونوں مقدس مقامات کے اندرونی مقامات کی ہوا کو صاف رکھنے ماحول کو مناسب ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔

جاری وبائی امراض کی روشنی میں ہوا کو صاف رکھنے والے یونٹ اور فلٹرنگ یونٹ جدید ٹکنالوجی کی صلاحیت کے ذریعہ اندرونی ہوا کی کوالٹی اور صفائی کو یقینی بناتے ہیں جو بیماریوں اور ہوا سے پھلنے والے وائرس پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ سسٹم مساجد میں گرد وغبار کے ذرات کو ایئر ویز سے گزرنے سے روکتا ہے. کولنگ سسٹم پانی کو ٹھنڈا کرتے ہیں اور اسے ہوا سے چلنے والی یونٹوں میں پمپ کرتے ہیں تاکہ ہوا ان پانیوں کے ساتھ مس ہو۔

جب ٹھنڈی ہوا پوری مسجد میں چلتی ہےتو ہوا کا درجہ حرارت جذب کرنے والا پانی اسٹیشن پر واپس آتا ہے اور کولنگ پوائنٹ کے اندر دوبارہ ٹھنڈا ہوتا ہے اور واپس مسجد کی طرف پمپ ہوتا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)