مسجد نبویﷺ کے زائرین ’زائرون‘ ایپ سے کیسے رہ نمائی حاصل کرسکتے ہیں؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2022
مسجد نبویﷺ کے زائرین ’زائرون‘ ایپ سے کیسے رہ نمائی حاصل کرسکتے ہیں؟
مسجد نبویﷺ کے زائرین ’زائرون‘ ایپ سے کیسے رہ نمائی حاصل کرسکتے ہیں؟

 

 

ریاض :صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین ایسے منصوبوں اور پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہے جن کا مقصد حرم مکی اور مسجد نبوی میں خدمات کے نظام کو ریمورٹ کنٹرل انداز میں پیش کرنا ہے۔ اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی، سمارٹ ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل تبدیلیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایاجا رہا ہے۔ زائرین اور عازمین کی رہنمائی کی ذمہ دار معاون ایجنسی برائے تکنیکی امور، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشنز اور مصنوعی ذہانت، مکمل طور پر اپ ڈیٹ شدہ ’زائرون‘[ویزیٹرز] ایپلی کیشن کے ذریعے مسجد نبوی کے اندر آنے والوں کو ایک آسان تجربہ فراہم کرے گی۔ آٹھ عالمی زبانوں میں تیار کی گئی یہ ایپ مسجد نبوی میں عبادت کے لیے آنے والے مسلمانوں اور روضہ رسول پرﷺ پر حاضری دینے والے مسلمانوں کو پندرہ مختلف سروسز مہیا کرے گی۔

ایپ کی سروسز یہ ایپلی کیشن مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے لیے متعدد خدمات فراہم کرتی ہے، جس میں مسجد نبوی کے صحنوں میں مختلف امور کی انجام دہی کی خدمت بھی شامل ہے جو زائرین کو مسجد نبوی کے صحوں کی حالت کا نقشہ فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ نماز کے اوقات کی سروس جو زائرین کو دن کے لیے نماز کے اوقات اور ہر نماز کے لیے آئمہ، مؤذن اور ان کا تفصیلی تعارف فراہم کرے گی۔ یہ ایپ زائرین کو خصوصی اجازت نامے کا اہتمام کرنے کی خدمت بھی فراہم کرتی ہے۔

اس ایپ کی دیگر سروسز میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے اوقات اور حاضری کے حوالے سے روضہ شریف کے اہم حصوں کی ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں بھی رہ نمائی فراہم کرے گی۔ اس ایپ کے ذریعے زائرین یہ جان سکیں گے کہ روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے آداب اور قرینے کیا ہیں؟۔ روضہ شریف پر درود وسلام کیسے پڑھا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ ایپ زائرین کو مسجد نبوی میں خطبہ جمعہ کو براہ راست سننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

’زائرون‘ایپلی کیشن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران افطاردستر خوان کے بارے میں رہ نمائی فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ مسجد نبوی کے اہم داخلی اور خارجی راستوں کے بارے میں رہ نمائی فراہم کرے گی