پاکستان : چور پڑ گئے سمیع اللہ کے مجسمے کے پیچھے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2021
سمیع اللہ کا مجسمہ
سمیع اللہ کا مجسمہ

 

 

بہاولپور : پاکستان میں ہاکی اور بال سے چوروں کو ایسی محبت ہوگئی ہے کہ پولیس کے لئے بہاولپور میں فلائنگ ہارس اولمپئن سمیع اللّہ خان مجسمے کے ساتھ رکھی ہاکی اور بال کی حفاظت کرنی مشکل ہوگئی ہے۔ ابھی پچھلے ہفتے ہی مجسمے سے ہاکی اور بال غائب ہونے کی خبر آئی تھی۔جس کے بعد ایک چور بھی پکڑا گیا تھا۔لیکن اب ایک بار پھر وہی ہوا۔بہاولپور میں اسپتال چوک پر لگے مجسمے سے ہاکی اور بال پھر غائب ہوگئی۔

 اب تو چور دو قدم آگے نکل گئے،چور نے ہاکی، بال غائب کرنے کے بعد مجسمے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔پولیس کے مطابق چور نے ویڈیو بنانے کے بعد ہاکی اور بال پھر سے مجسمے پر لگا دی۔

 پولیس نے بتایا کہ مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ نے مجسمے کےساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہاولپور میں اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے کچھ روز قبل ہاکی اور بال چوری ہوگئی تھی جس کے بعد مجسمے سے بال، ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا تھا۔ بعدازاں اولمپئن سمیع اللّہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔