جاپان میں شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ: دو افراد ہلاک ، 20 لاپتہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
جاپان میں شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ
جاپان میں شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ

 

 

ٹوکیو

جاپان کے شیزواوکا صوبے کے اتامی نامی شہر میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 دیگر لاپتہ ہوگئے۔ '

این ایچ کے نیوز چینل نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ اتامی میں ہفتہ کی صبح ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ۔

اطلاعات ہیں کہ اسی دوران خراب موسم کی وجہ سے راحت رساننی ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 10 افراد کو بچایا گیا ہےاور300 کے قریب مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

جاپانی عہدیداروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانٹو اور ٹوکئی علاقوں میں محتاط رہیں کیونکہ پیرتک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )